Daily Roshni News

عون چوہدری نے پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور  استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  پرپابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری عون چوہدری نے پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکردی ہے۔

 استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون  چوہدری نے ذاتی حیثیت میں پٹیشن دائر کی ہے۔

پٹیشن میں ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں پر  پی ٹی آئی پرپابندی کی  استدعا کی گئی ہے۔

Loading