عید الاضحی کے اس مبارک موقع پر، یونان، یورپ اور دنیا بھر میں بسنے والے تمام اہلِ ایمان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ دن ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بے مثال قربانی کی یاد دلاتا ہے—ایسی قربانی جو اخلاص، وفاداری اور اللہ کی رضا کے لیے دی گئی۔
دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیے محبت، بھائی چارے اور ایثار کا پیغام لے کر آئے۔
اللہ رب العزت ہماری قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں دین کی اصل روح کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائےآمین۔