ہالینڈ ، عید میلاد النبی ﷺ کی با برکت تقریب ،
منہاج القرآن دی ہیگ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ۔
خواتین و حضرات کی بھرپور شرکت ۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔۔ راجہ فاروق حیدر )دی ہیگ راجہ فاروق حیدر ربیع لا ول کا مبارک مہینہ شروع ہوتے ہی ہالینڈ جشن ولادت سید الا نبیاء رحمت للعا لمین کے سسلسلے میں تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے منہاج القران دی ہیگ کے مرکز میں بھی روزانہ میلاد النبی کے سلسلے میں محافل کا انقاد کیا جارہا ہے گذشتہ روز ایک بڑی محفل کا منہاج ا لقران دی ہیگ کے مرکز میں انقاد کیا گیا جس میں معروف نعت خواں بلبل باغ رسا لت حاجی محمد صادق بٹ نے بارگاہ رسالت میں نعتیہ نذرانہ عقیدت پیش کیا منہاج القران دی ہیگ کے خطیب مولانا حا فظ علامہ یاسر نسیم نے خطاب کرتے کہا کہ حضورنبی کریم کی سیرت قیامت تک کے لئیے امت مسلمہ کے لئیے مشعل راہ ہے آپ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی دین و دنیا میں ترقی کی جاسکتی ہے انھوں نے کردار سازی پر بات کی اور کہا کہ ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہوگا اور عام زندگی میں آپ کے ارشادات پر عمل کر کے گناہوں سے بچنا ہوگا آپ کو تمام جہانوں کے لئیے رحمت للعالمین بنا کر بھیجا گیا تقریب میں لنگر نیاز کا اہتمام راجہ محمد رزاق راجہ لیاقت راجپوت اور راجہ لیاقت علی خا ں نے کیا تقریب میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے بمع فیملیز شرکت کی