Daily Roshni News

عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سالانہ جلوس غوثیہ مسجد روٹرڈیم کے زیر اہتمام ہو گا۔

عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سالانہ جلوس

24ستمبر بعدنماز ِظہر غوثیہ مسجد روٹرڈیم کے

زیر اہتمام ہو گا۔ معروف نعت خواں عابد معصومی

خصوصی نعت خوانی کریں گے۔۔۔۔۔۔۔

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) عیدمیلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ہر سال غوثیہ مسجد روٹرڈیم کے زیر اہتمام سالانہ  جلوس بھی نکالا جاتا ہے۔اس سال مذکورہ جلوس بروز اتوار24ستمبر 2023بعد نماز ظہر غوثیہ مسجد روٹرڈیم سے نکالا جائے گا۔جلوس  اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا واپس مسجد پہنچے گا،جہاں خوبصورت پروقار  محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس محفل میلاد میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معروف ثناء خواں ِرسول ﷺ عابد معصوصی بارگاہ رسالت مآبﷺ میں نعتوں کی صورت میں محبتوں اور عقیدتوں کے پھول نچھاور کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مذکورہ جلوس اور محفل میلاد میں شرکت کے لئے عاشقان ِرسول خواتین و حضرات کو دعوت خاص دی جاتی ہے،شرکت فرما کر اپنے پیارے رسولﷺ سے حقیقی وابستگی اور والہانہ محبت کا اظہار کریں۔

Loading