غزل
شاعرہ۔۔۔فائزہ بھٹی
احساسِ تشنگی کو مٹایا نہ جا سکا
تم سے تو ایک جام پلایا نہ جا سکا
اک تیرگی میں ہم نے گزاری تمام شب
لیکن چراغِ صبح جلایا نہ جا سکا
خوشیاں تو دو قدم پہ کھڑی منتظر رہیں
شاید ہمیں سے ہاتھ بڑھایا نہ جا سکا
بھٹکے ہیں اس طرح سے غموں کے مدار میں
پھر زندگی سے ربط بنایا نہ جا سکا
وہ فائزہ وفاؤں میں ثابت قدم رہے
ہم سے ہی کوئی عہد نبھایا نہ جا سکا
فائزہ بھٹی