Daily Roshni News

غزل۔۔۔شاعر ۔۔۔ خاور رضوی

غزل

شاعر ۔۔۔ خاور رضوی

شکستہ حال تنگ و تار بام و در میں رہتا ہوں

مگر کس حو صلے سے دیکھ میں اس گھر میں رہتا ہوں

مری تخلیق ہیں یہ دامن دل کھینچتے منظر

 مگر میں شومئی قسمت سے پس منظر میں رہتا ہوں

 تہی دستی میں بھی قائم ہے میری شانِ بے باکی

 ابو ذر کی طرح ان بندگانِ زر میں رہتا ہوں

 میرے جو ہر کھلیں گے خیر وشر جب ہونگے صف آراء

مثال حُر میں ابن سعد کے لشکر میں رہتا ہوں

 خاور رضوی

Loading