اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ امریکی صدر کی منظوری سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی غزہ میں کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب غزہ کے شہری دفاع کے مطابق غزہ شہر میں کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 2 سال سے زائد عرصے سے جاری بربریت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 69 ہزار 180 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں میں زیادہ تر رہائشی عمارتیں اور عام شہری متاثر ہو رہے ہیں، اسرائیل دو منزلہ عمارتوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر نشانہ بنا رہا ہے۔
![]()
