غزہ پر اسرائیلی حملے میں مزید 50 فلسطینی شہید
بین الاقوامی (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے نتیجے میں مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
بعد ازاں شمالی غزہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ شہر پر اسرائیل کے کنٹرول کا دعویٰ، حماس نے غزہ شہر کی گلیوں سے اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی
حماس نے جامع غزہ معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی
دوسری جانب جنوبی غزہ میں حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے۔
اسرائیل اور اردن کے درمیان سرحدی پُل پر فائرنگ کے نتیجے میں بھی 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں بھی بمباری کی گئی جس دوران6 مقامات پر حزب اللہ کے اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔