غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 105 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ کئی زخمی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی اور امداد پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی اور اتحادیوں کے یمن اور لبنان پر بھی حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں الما الشعب کے مضافات میں گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو لبنانی فوجی زخمی ہوگئے جب کہ یمن میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے اور 83 زخمی افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے رواں ہفتے جنگ بندی سے متعلق مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر مذاکرات جمعرات کو دوبارہ شروع ہونگے۔
یاد رہے کہ7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک تقریباً 39 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 89727 زخمی ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔