ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آج کے دور میں ہر کوئی سوشل میڈیا پر فالورز بڑھانے اور زیادہ کمنٹ حاصل کرنے کی تگ و دو میں ہوتا ہے فالورز بڑھانا محض نمبر بڑھانے کا کھیل نہیں بلکہ اثر پیدا کرنے کا فن ہے۔ لیکن ہم اس کھیل اور فن کی بنیادی سائنس سے لاعلم ہیں آپ کو تفصیل سے بتاتا ہوں، اس پر عمل کریں اور واضح فرق محسوس کریں۔
اپنی شناخت واضح کرو
صرف اپنی اصلی تصویر لگانا اور اصلی نام لکھ دینا کافی نہیں بلکہ اپنی پہچان اور شناخت بھی واضح کرو، لوگ تب ہی فالو کرتے ہیں جب وہ جان جائیں کہ تم کون ہو، کیا پیش کرتے ہو اور کس بات میں دوسروں سے منفرد اور الگ ہو۔
یکسانیت سے بچو
اگر آپ ہمیشہ ایک ہی طرز کی تحریر، ویڈیو پوسٹ کرتے ہیں تو مواد جتنا بھی اچھا ہو لوگ یکسانیت سے اکتا جاتے ہیں، جدت لاؤ، ہر بار نیا انداز، نیا مواد اور دلچسپ موضوع لےکر آؤ۔
مواد “قابلِ شیئر” بناؤ
اپنا معیار بہتر کرو، فالورز بڑھانے کا سب سے مؤثر ذریعہ ایسا مواد ہے جو دوسروں کو شیئر کرنے پر مجبور کرے۔ یاد رکھیں سب سے زیادہ فالورز پوسٹ شیئر ہونے سے بڑھتے ہیں۔
پوسٹ کی سیکورٹی
پوسٹ صرف “فرینڈز” کی بجائے پبلک پر کرو اور کمنٹ بھی “اونلی فرینڈ” کی بجائے جو دوست نہیں صرف فالورز ہیں یا جو فالورز نہیں ہیں ان کےلئے بھی کمنٹ کرنے کی آزادی ہو۔
وقت اور تسلسل
غیر حاضر رہنے سے لوگ بھول جاتے ہیں، مستقل مزاجی سے یاد رکھتے ہیں۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 سے 10 بجے کے درمیان پوسٹ زیادہ دیکھی جاتی ہیں لیکن بہترین وقت رات 8 بجے ہیں تاکہ اگلے دو تین گھنٹے آپ کمنٹ میں جواب دے کر لوگوں کو اپنے ساتھ مصروف رکھ سکیں۔
رابطہ اور تعلق
کمنٹس کے جواب دو اور فوری جواب دو، اگر کمنٹ کا فوری کی بجائے دیر سے جواب دیا جائے یا بالکل ہی جواب نہ دیا جائے تو لوگ اسے اپنی توہین سمجھ کر وال پر آنا چھوڑ دیتے ہیں، کمنٹ کرنے والوں کو سوالیہ جواب دو، انہیں اپنی پوسٹ کا حصہ بناؤ۔
مثبت، خوشگوار اور پُراخلاق جواب
اپنے دوستوں اور فالورز کو مثبت اور اچھے جواب دیں، بدتمیزی اور بداخلاقی سے باقی لوگ بھی متنفر ہوتے ہیں، برے کمنٹ، تنقید کا جواب دینے کے بجائے اگنور کریں اور انہیں ڈیلیٹ کرنے کی بجائے ویسے ہی چھوڑ دیں اور لوگوں کو بلاک نہ کریں آپ کی وال پر تنقیدی کمنٹ اور ان پر آپ کی برداشت دیکھ کر لوگ متاثر ہوتے ہیں۔
دوسروں کی پروفائل سے فالورز گھیرنا
اپنے سے زیادہ فالورز والی پروفائل اور گروپ میں بامقصد، معلوماتی کمنٹ، مزاحیہ، طنزیہ اور منفرد کمنٹ کرنے سے وہاں کے فالورز آپ کو بھی فالو کرتے ہیں اور یہ بہت تیزی سے فالورز بڑھانے والا کام ہے۔
ہیش ٹیگز اور الگورتھم کا استعمال
اپنے موضوع سے متعلق متعلق ہیش ٹیگز لازمی لگاؤ۔
خود پسندی سے پرہیز کرو
لوگوں کو آپ کی سیلفی، آپ کی زاتی کہانیوں سے کم دلچسپی ہوتی ہے اور جلدی اکتا جاتے ہیں اس سے پرہیز کریں۔ ذاتی زندگی کی بجائے پروفیشنل اور معاشی فائدے سے متعلق موضوع کو زیادہ توجہ دیں۔
عبدہ جنوبی کوریا
![]()

