Daily Roshni News

فرانس ، سفارت خانہ پاکستان کے اہتمام ، یوم آزادی کے موقعہ پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔

فرانس ، سفارت خانہ پاکستان کے اہتمام ، یوم آزادی کے موقعہ پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔

پیرس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔۔منیر احمد ملک)پاکستان کا 78 واں یوم آزادی  فرانس میں بھی انتہائی جوش وجذبے سے منایا گیا- سفارت خانہ پاکستان فرانس میں اس سلسلے میں ایک شاندار پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا- اس تقریب میں  خواتین- بچوں سمیت کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی- تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد میں سفیر پاکستان فرانس  زہرہ بلوچ نے پاکستان کے سبز ھلالی پرچم کو تالیوں اور نعروں کی گونج میں فضا میں لہرایا – بعد میں  صدر پاکستان محمد آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان  شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا –  سفیر پاکستان زہرہ بلوچ نے اپنے خطاب میں حاضرین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا کوئی بھی قابل قدر کام ایسا نھیں جو آپ ایمان کی طاقت- نظم وضبط اور بے لوث خدمت سے حاصل نہ کرسکیں- انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا یہی قول ھمارے لئے نصب العین ھے-  ھماری 78 سالہ تاریخ میں ھماری قوم نے جنگوں- قدرتی آفات- دھشت گردی اور معاشی ابتلا کے باوجود حوصلے اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا- زہرہ بلوچ نے کہا کہ آج کا دن ھم اپنے ان تمام شہیدوں کو بھی یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ھیں جنہوں نے مادر وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا- انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا- ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن اپنی  خودمختاری- انصاف اور وقار کو بھی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ھیں- بعد میں دعا مانگی گئی اور یوم آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا –   ہوم آزادی پاکستان کے اس موقع پر  کمیونٹی کے  افراد نے انتہائی نظم وضبط اور خوشی کا مظاہرہ کیا- رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس

Loading