Daily Roshni News

فرانس بھر میں  حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ۔

فرانس بھر میں  حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ۔

پیرس)ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔ منیر احمد ملک) آج بھی پورے فرانس میں۔  ہر چیز بند کردو۔  کے سلوگن کے تحت ہڑتال کی گئی- اس ہڑتال کی کال  فرانس کی مزدور یونینز کی جانب سے دی گئی تھی-  فرانس بھر میں تین سو سے زیادہ مقامات پر حکومت کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل  آئے تھے –  مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت عوام دشمن معاشی پالیسیوں کو ختم کرے – اور ملک بھر میں پھیلی ھوئی مہنگائی پر قابو پایا جائے- مظاہروں کا سلسلہ  پچھلے ھفتے سے جاری ھے – مظاہرین  ہاتھوں میں بڑے بڑے پلے کارڈز اور بینر اٹھائے پیرس اور فرانس کے دیگر شہروں میں!حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ کرتے رھے –    پورے فرانس میں تین لاکھ سے زیادہ افراد  حکومت کے خلاف مظاہرے میں شریک ھوئے – پیرس کے علاوہ دیگر شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم دیکھنے کو ملے-  پولیس کے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے درجنوں مظاہرین زخمی ھوئے – زخمی ھونے والوں میں دس سے زیادہ پولیس والے بھی شامل تھے- کئی جگہ پر مظاہرین نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور توڑ پھوڑ بھی کرتے رھے – مظاہرین کو تشدد اور املاک کو نقصان نہ پہنچے حکومت کی جانب سے 80 ھزار سے امن و امان قائم رکھنے والے اہلکار تعینات کئے گئے تھے- ان مظاہروں میں  عوام کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی-   پیرس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان خاصی جھڑپیں دیکھنے میں آئیں اور سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کر رھی تھیں- پولیس نے دوسو کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا ھے –  موجودہ صورتحال  نئے وزیراعظم  سبیستیان کے لئے نہائت تشویشناک ھے –  گو نئے وزیراعظم نے چھٹیوں کے معاملے میں مظاہرین کے مطالبے کو پہلے ھی تسلیم کرلیا ھوا ھے     مگر مظاہرین کا کہنا تھا کہ  حکومت جب تک اپنی عوام مخالف پالیسی تبدیل نھیں کرتی ھم سڑکوں پر ھی رھیں گے –  مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر میکرون اپنی اخلاقی حیثیت کھو چکے ھیں اس لئے انھیں فوری طور پر مستعفی ھوجانا چاھئیے –             رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس

Loading