فرانس پیریفت ستان میں واقع راول میرج ہال میں ” جشن عید میلادالنبی” کا شاندار انعقاد
پیرس 🙁 ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔۔ منیر احمد ملک) فرانس کی معروف سماجی ، سیاسی اور مذہبی شخصیت روحی بانو نے اس سال بھی حسب روایت آقائے دو جہاں رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کی خوشی میں پروقار محفل کو اگنائز کیا جس کی سرپرستی معروف سماجی, سیاسی اور کاروباری شخصیت راجہ علی اصغر نے کی
معروف عالم دین نازیہ عباسی نے دل افروز بیان اور پرتاثیر دعا کی
اس خوبصورت میلاد مصطفیٰ میں خواتین اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کیں
نظامت کے فرائض روحی بانو نے ادا کئے
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سنا خدیجہ نے حاصل کی
سیمی نے حمد باری تعالیٰ پیش کیا
ہر دل عزیز شخصیت انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر سمندر پار کی ڈائریکٹر اور انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری نینان خان ، معروف سماجی و مذہبی شخصیت ادارہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی تین بار سابقہ صدر جنرل سیکرٹری شمیم ظہور ، معروف سماجی و سیاسی شخصیت آصفہ ہاشمی ، معروف شاعرہ کالم نویس شمیم خان ، معروف شاعرہ مصنفہ اور کالم نگار ممتاز ملک
معروف شاعرہ مصنفہ اور ڈرامہ نگار شاز ملک ، معروف نعت خواں ستارہ ملک ، معروف مذہبی شخصیت رانی کنول معروف سماجی و سیاسی شخصیت سارہ کرن ، ادارہ فلاح دارین ویمن لیگ کی صدر بشری نذیر ،فردوس شفقت ، عالیہ مرتضی خان ، سیمی ، ثوبیہ ، شازیہ ، شہنیلہ ، روبینہ شاہین ، تہمینہ ، نبیلہ نتاشہ ، شاہدہ نیئر سلطانہ ، قیصرہ عباس نے سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور گلہائے
عقیدت اور سیرت النبی پر دل افروز بیان پیش کیئے
رانی کنول نے ” جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ ” پر بچوں کو خوبصورت ٹیبلو پیش کیا جسے سب نے بہت پسند کیا اور خوب داد وصول کی
اس روحانی محفل میں وقتاً فوقتاً نعرہ تکبیر ، نعرہ رسالت ، نعرہ حیدری اور نعرہ غوثیہ کی صدائیں گونجتی
رہیں
معروف عالم دین نازیہ عباسی نے دل افروز بیان اور پرتاثیر دعا کی
درود و سلام کے ساتھ نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کی خوشی میں کیک کاٹا گیا
راجہ علی اصغر کی جانب سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا
روحی بانو نے تمام خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم عہد کریں گے کہ اپنی زندگیوں کو نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق سنواریں گے جھوٹ چھوڑیں گے ، عدل اپنائیں گے ، محبت بانٹیں گے اور سب سے بڑھ کر رسولِ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو اپنی دھڑکن بنائیں گے
خدا کرے کہ میرا دل مدینے جا کر بس جائے
میری روح خوشبوئے گنبد خضرا میں گھل جائے۔ رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس