Daily Roshni News

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو پیرس کی عدالت نے سزا سنا دی ۔

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو پیرس کی عدالت نے سزا سنا دی ۔

فرانس  (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی  ۔۔۔۔۔۔ منیر احمد ملک  )         فرانس کے سابق صدر نکولس  سرکوزی کو لیبیاسے فنڈز لینے کے مالی اعانت کے مقدمے میں مجرمانہ سازش کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ پیرس کی ایک عدالت نے آج  سابق صدر نکولس سارکوزی کو معمر قذافی سے غیر قانونی انتخابی فنڈز لینے کے جرم میں مجرمانہ سازش کا مجرم قرار دیا۔

یہ فیصلہ دائیں بازو کے سابق رہنما کے لیے قانونی رکاوٹوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے، جنہوں نے الزامات سے انکار کیا۔ سارکوزی، جو 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر تھے، کو پہلے ہی دو الگ الگ مقدمات میں سزا سنائی جا چکی ہے اور فرانس کا سب سے بڑا اعزاز چھین لیا گیا تھا۔            رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس

Loading