فرانس کے شہر لاکورنیو کے میئر کے امیدوار اور معروف سماجی شخصیت عامر الدین فاروق کی جانب سے ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پیرس کی معروف سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پیرس۔ فرانس (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس)اس باوقار تقریب میں محمد اصغر خان، قیصر چوہدری، محمد بشیر خان، چوہدری شاہین اختر، سینئر صحافی ناصرہ خان، سارہ کرن، فرح کریم، سعدیہ واصف اور مہتاب بانو نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر مصروف سماجی شخصیت عدیل خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میئر کے امیدوار عامر الدین فاروق کے منشور اور عوامی خدمت کے عزم پر روشنی ڈالی۔
فرانس کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت روحی بانو نے عامر الدین فاروق کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت عوام کا ووٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالتے وقت صرف نام کو نہیں بلکہ اس شخصیت کو دیکھنا چاہیے جو واقعی خدمت، دیانت اور صلاحیت رکھتی ہو۔ ان کے مطابق عامر الدین فاروق ایسی ہی مخلص اور خدمت گزار شخصیت ہیں۔
انہوں نے ووٹرز سے اپیل کی کہ میئر کے انتخاب میں عامر الدین فاروق کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔
عامر الدین فاروق نے اپنے پُرجوش خطاب میں ووٹرز کو یقین دلایا کہ وہ ان شاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور شہر کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
تقریب کے اختتام پر جنید راجہ، عدیل خان اور عامر الدین فاروق نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ خوبصورت تقریب شاندار عشائیے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس
![]()






