Daily Roshni News

فرمان عالی شان۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) حضرت ولید بن عقبہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’اہل ِجنت میں  سے کچھ لوگ اہل ِجہنم کے کچھ لوگوں  کو دیکھ کر کہیں  گے :تم جہنم میں  کیوں  داخل ہوئے حالانکہ ہم جنت میں  اسی علم کے ذریعے داخل ہوئے ہیں  جو ہم نے تم سے ہی سیکھا تھا؟ وہ کہیں  گے :ہم جو کہتے تھے وہ کرتے نہیں  تھے ( معجم الاوسط، باب الالف، من اسمہ: احمد، ۱ / ۴۱، الحدیث: ۹۹)

انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی

Loading