Daily Roshni News

فرمان عالی شان۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) حضرت ابو درداء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں :نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے ارشاد فرمایا ’’اے عویمر!اس وقت تمہارا کیا حال ہو گا جب قیامت کے دن تم سے کہا جائے گا:تو نے علم حاصل کیا تھا یا جاہل رہے؟ اگر تو نے یہ جواب دیا کہ میں  نے علم حاصل کیا تھا تو تم سے پوچھا جائے گا:تو نے اپنے علم پر کتنا عمل کیا؟اگر تو نے کہا :میں  جاہل رہا،تو تم سے کہا جائے گا:جاہل رہنے میں  تمہارا عذر کیا تھا ؟تم نے علم کیوں  نہ حاصل کیا؟( ابن عساکر، حرف المیم، ۸۷۹۳- ابو محمد الکلبی، ۶۷ / ۱۸۱)

انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی

Loading