Daily Roshni News

فرمان عالی شان۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز  انٹرنیشنل حضرت انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جب بندہ اپنے گناہوں  سے توبہ کرتا ہے تو اللّٰہ تعالیٰ اعمال لکھنے والے فرشتوں  کو اس کے گناہ بُھلا دیتا ہے،اس کے اَعضا کو بھی بھلا دیتا ہے اور ا س کے زمین پر نشانات بھی مٹا ڈالتاہے یہاں  تک کہ جب وہ قیامت کے دن اللّٰہ تعالیٰ سے ملے گا تواس کے گناہ پر کوئی گواہ نہ ہوگا۔ ( الترغیب والترہیب،۴ / ۴۸،الحدیث: ۱۷)

جمعہ مبارکانتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی

Loading