Daily Roshni News

فرمان عالی شان۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز  انٹرنیشنل) رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’بیشک اللّٰہ تعالیٰ روٹی کے ایک لقمے اور کھجوروں  کے ایک خوشے اوران جیسی مَساکین کے لئے نفع بخش چیزوں  کی وجہ سے تین آدمیوں  کو جنت میں  داخل فرمائے گا (1)گھر کے مالک کو جس نے صدقے کا حکم دیا۔ (2)اس کی زوجہ کو جس نے وہ چیز درست کرکے دی۔ (3)اس خادم کو جس نے مسکین تک وہ صدقہ پہنچایا ۔پھر رسولُ   اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا، ’’اس اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد ہے جو ہمارے خادموں  کو بھی نہیں  بھولا۔(معجم الاوسط،، ۴ / ۸۹، الحدیث: ۵۳۰۹)

ا نتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی

Loading