ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل) حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’میت کے ساتھ تین چیزیں جاتی ہیں ،ان میں سے دو لوٹ آتی ہیں اور ایک(اس کے ساتھ) رہ جاتی ہے۔اس کے اہلِ خانہ،مال اور عمل ساتھ جاتے ہیں ،اہلِ خانہ اور مال لوٹ آتے ہیں اور عمل اس کے ساتھ باقی رہتا ہے۔( بخاری، ۴ / ۲۵۰، الحدیث: ۶۵۱۴)
انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی