ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل) حضرت سیِّدُنا ا عُمَر بن خَطّاب رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسولُ الله صلّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو ارشاد فرماتے سنا: ”بےشک اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور ہر شخص کے لئے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی پس جس کی ہجرت الله پاک اور اس کے رسول صلّی الله علیہ واٰلہٖ وسلّم کی طرف ہو تو اس کی ہجرت الله ورسول ہی کی طرف ہے اور جس کی ہجرت دنیا حاصل کرنےیا کسی عورت سے نکاح کرنے کے لئے ہو تو اس کی ہجرت اسی طرف ہے جس کی طرف اس نے ہجرت کی۔“ (بخاری، ۱/ ۳۴، حدیث:۵۴)
انتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰےنقشبندی