حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس کی تین بیٹیاں ہوں ، وہ ان پر صبر کرے ، جو کچھ میسر ہو اس میں سے انہیں کھلائے ، پلائے اور پہنائے ، قیامت کے دن وہ اس کے لیے جہنم سے رکاوٹ بن جائیں گی ۔‘‘ (سنن ابن ماجہ : 3669)