ہالینڈ، فرینڈز آف روشنی فورم، 9 اگست کی ہفتہ وار بیٹھک
میاں عمران نے لذت کام و دہن کے سلسلے میں ساتھیوں کے لئے
لذیذ نہاری اور لب شیریں کا پُر تکلف اہتمام کیا ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ جاوید عظیمی ۔۔۔ عکاسی ۔۔۔۔ چاند ملک اور جاوید بٹ پیارا )فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم کے دوست اور ساتھی ہر ہفتہ با قاعدگی سے رات آٹھ بجے پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں بیٹھک لگاتے ہیں۔ بروز ہفتہ نو اگست 2025 کی بیٹھک کے میزبان میاں عمران نے لذت کام و دہن کے سلسلے میں ساتھوں کے لئے لذیذ نہاری اور اس کے لوازمات کے ساتھ ساتھ میٹھے میں لب شیریں کا پُر تکلف انتظام و انصرام کیا۔
میزبان اول میاں عمران نے انتہائی قرینے اور سلیقے سے دسترخوان کو آراستہ و پیراستہ کر کے ساتھیوں کو دستر خوان سے کھانا لینے کی التماس کی جس پر ساتھیوں نے کھانا لے کر تناول کیا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ جاوید عظیمی، میاں عاصم محمود ، چوہدری الیاس، یا سر سعید اعوان، جاوید بٹ پیارا ، میاں آفتاب ، چاند ملک، چوہدری بنارس ، اسرار احمد ،چوہدری عمران ، علی اعجاز، ذاکر حسین اور چوہدری وحید اکرم نے کھانے کے عمدہ ذائقےاور میاں عمران کی مہمان نوازی کو بے حد سراہا۔
میزبان اول میاں عمران نے تمام ساتھیوں کا قیمتی وقت دینے اور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔