فرینڈ کلب کیجانب سے ( بے بی پیجن کپ )فاتح پیرس سیزن 2025 کی تقسیم •
انعامات کی تصویری جھلکیاں
پیرس / فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس) : کبوتر ریس میں پیرس اور فرانس بھر کے کبوترں نے حصہ لیا۔فرانس کی سطح پر ہونے والے کبوتر ریس کے مقابلے ( بے بی پیجن کپ ) فرینڈ کلب پیرس کے زیر اہتمام احتتام پذیر ہوگئے۔ ریس میں شامل
پیرس اور فرانس بھر کے نایاب قسم کے کبوتروں کو پیرس کے نواحی علاقہ پیری فیت کی فضا میں چھوڑا گیا۔
ریس میں شامل کبوتر سینکڑوں کلومیٹر سفر تیزی کے ساتھ طے کرکے اپنے مقام پیریفیت پر پہنچے جبکہ دوڑ میں بیشتر نایاب قسم کے کبوتر فضاء میں شائقین کی نظروں کا مرکز رہے۔
ٹورنامنٹ فرینڈ کلب کے صدر عامر گجر اور نائب صدر فیصل گجر نے بہترین انتظامات سے کامیاب کروایا
تقسیم انعامات کی پروقار تقریب میں بانی کبوتر بازی فرانس چوہدری ریاست خاں نے ریس جیتنے پر ملک عبدالراحمان کو پہلی پوزیشن آنے پر ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا ، دوسری پوزیشن بلال بھٹی کو انعام اور نقد انعام ، تیسری پوزیشن چیمہ ویر کے حصہ آئی انکو بھی ٹرافی اور نقد انعام دیا گیا ، اس موقع پر استاد محمد اشرف عرف اچھی پہلوان کنجاہی کی خصوصی شرکت ۔
ریس میں حصہ لینے والے دیگر افراد میں انعامات تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ میں
فرینڈ کلب، وسیم پاشا، فیصل یوسف، گوندل بار کلب ، بابا یاگا گروپ، بلال بھٹی، نعیم بھائی، احسان تصور، چیمہ ویر، استخارگجر ،ملک فضیل ، ملک ریحان ، شیری گوندل ، طاہر جمیل ، ناصر شمشاد نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔
صدر پیجن کلب۔۔۔۔ نے کہا کہ کبوتر پالنا بہت اچھا شوق ہے، جو شخص بھی یہ شوق کرے گا اس کا بڑا فائدہ ہے کہ وہ ادھر ادھر بھٹکنے کے بجائے گھر پر زیادہ وقت گزارے گا۔
کبوتربازوں کا کہنا ہے کہ کبوتر ریس امن کی نشانی ہے اس قسم کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کئے جائیں۔ رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس