Daily Roshni News

فلسطینی صدر محمود عباس کا فلسطینی قیادت کے ہمراہ غزہ پٹی جانے کا اعلان

فلسطین کے صدر محمود عباس نے فلسطینی قیادت کے ساتھ غزہ پٹی جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترکیہ کی پارلیمان کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ تمام فلسطینی قیادت کے ہمراہ غزہ پٹی جاؤں گا اور  اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ فلسطینوں کے خلاف جاری جارحیت روکنے کیلئے کام کروں گا۔

صدر محمود عباس نے کہا کہ چاہے ہماری جانیں چلی جائیں ہم یہ کام کریں گے، ہماری جانیں پیارے غزہ کے بچوں کی جانوں سے زیادہ قیمتی نہیں ہیں،  ہم فتح یا شہادت جیسی دو اچھی باتوں کیلئے پُرعزم ہیں، اسرائیلی حملوں کے باوجود فلسطینی عوام ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا کا پورا غزہ ہمارا ہے، ہم ایسا کوئی حل قبول نہیں کریں گے جو ہمارے علاقوں کو تقسیم کرے، غزہ کے بغیر کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، ہمارے لوگ کبھی سرینڈر نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے دورہ روس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد گزشتہ روز ترکیہ میں ترک صدر اردوان سے بھی ملاقات کی، جبکہ صدر اردوان پارلیمنٹ میں ان کے خطاب کے دوران بھی موجود رہے۔

Loading