Daily Roshni News

فلسطین کی پکار۔۔۔کلام۔۔۔ سیّدہ ماہ جبین

فلسطین کی پکار

کلام۔۔۔ سیّدہ ماہ جبین

منقبت در شان غوث پاک سیّد عبد القادر جیلانی

غزہ میں ہے آہ و فغاں غوث اعظم

ہیں اجڑی ہوٸیں بستیاں غوث اعظم

وہ ظلم و ستم کربلا کے سماں کی

کوٸی تو سنے سسکیاں غوث اعظم

کوٸی رہنما سر زمینِ قُدس کی

بچا لے جواں بیٹیاں غوث اعظم

ترقی کا حق چھن گیا ہائے ہائے

ہوٸیں کس سے کیا غلطیاں غوث اعظم

حسیں زندگی ان کابھی حق ہے سلطاں

ہو اقصٰی میں امن و اماں غوث اعظم

جو للکارے دشمن کو ایسا عطا کر

بہادُر جَری ترجماں غوث اعظم

دعاٸے جبیں جلد مقبول ہوگی

فنا ہوں گی سب سختیاں غوث اعظم

Loading