Daily Roshni News

فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا، اہلیہ کا دعویٰ

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حبا چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ فواد چوہدری کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔

بعد ازاں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حبا چوہدری نے بتایا کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔

حبا چوہدری نے بتایا کہ فواد چوہدری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ فواد کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ 

Loading