Daily Roshni News

فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے، عید پر عام معافی دی جائے: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید پر عام معافی کی اپیل کردی۔

اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ صنم جاوید ،عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں، عدالتیں چھوٹی پڑگئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں اس گرمی میں 500 لوگوں کی پیشی ہوتی ہے۔ 

سابق وزیر نے کہا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے لیکن اس سے کیا پیغام جارہا ہے؟ میری  درخواست ہے اس عید پر عام معافی دی جائے۔

شیخ رشید نے سیاسی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 45 دن  اہم ہیں، لوگ تنگ ہیں ملک میں اب سیاسی فیصلے ہونگے، سرمایہ کار ملک سے باہر جارہے ہیں تو بیرون ملک سے  سرمایہ کار کیسے  آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی سے بچایا جائے، ملک تباہی کے کنارے کھڑا ہے، حالات اتنے خراب ہوگئےہیں کہ راولپنڈی میں جنازے لوٹے جارہے ہیں۔

Loading