Daily Roshni News

قرآت اور نعت خوانی کی روحانی تقریب کا انعقاد غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں گیا گیا!!

قرآت اور نعت خوانی کی روحانی تقریب

کا انعقاد غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں گیا گیا!!

 ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں 21 مئی بروز اتوار ایک عظیم الشان پروگرام محفل قرات و نعت اور ماہانہ گیارہویں شریف، علامہ حافظ محمد عمران قادری جیلانی صاحب کی زیر نگرانی منعقد ہوا، تلاوت کلام پاک کا شرف برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے حافظ قاری محمد عاصم مرزا قادری صاحب نے حاصل کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، دنیائے نعت خوانی کے عظیم نام، صدارتی ایوارڈ یافتہ سید زبیب مسعود شاہ صاحب نے ادا کی۔ خادم اعلیٰ جامع مسجد غوثیہ ملک مسعود کلیامی نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں تمام شرکاء محفل میں لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا ۔

Loading