Daily Roshni News

قومیں صرف ہتھیاروں سے نہیں جیتتیں…

قومیں صرف ہتھیاروں سے نہیں جیتتیں…

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پاکستان میں اس وقت عجیب سا ماحول بنایا جا رہا ہے… ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ج نگ ابھی شروع بھی نہیں ہوئی مگر جن گ کے حالات پہلے ہی پیدا کیے جا رہے ہیں۔

پہلے اچانک پٹرول کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا گیا۔ عوام ابھی اس جھٹکے سے سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ کل شام اچانک وزیرِ اعظم کا قوم سے خطاب آ گیا۔ خطاب میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی جا رہی ہیں، سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلیں گے اور وہ بھی محدود عملے کے ساتھ۔ ساتھ ہی مختلف احتیاطی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔

اب عام آدمی سوچنے پر مجبور ہے کہ آخر ایسا کون سا طوفان آنے والا ہے جس کی تیاری میں سب سے پہلے اسکول بند اور دفاتر آدھے کر دیے گئے ہیں؟

کیونکہ تاریخ ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ جب قوموں کو کسی بڑے خطرے کا سامنا ہوتا ہے تو انہیں گھروں میں بٹھایا نہیں جاتا بلکہ تیار کیا جاتا ہے۔

جیسا کہ ایک مشہور قول ہے:

“مشکل وقت میں مضبوط قومیں خوف نہیں پھیلاتیں، بلکہ اپنے لوگوں کو تیار کرتی ہیں۔”

اگر واقعی ہمارے اداروں اور ایجنسیوں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ حالات خراب ہو سکتے ہیں تو پھر صرف چھٹیاں دینا کوئی بڑی حکمتِ عملی نہیں لگتی۔ اس کے بجائے اسکولوں میں 13 سے 15 سال کے بچوں کو بلا کر انہیں اسکاؤٹنگ، ابتدائی طبی امداد، نظم و ضبط اور ہنگامی حالات میں کام آنے والی بنیادی تربیت دی جا سکتی ہے۔ کیوں کہ اگر حکومت اب ١٥ سال کے لونڈے کو موٹر سائیکل چلنے کی اجازت دے سکتی ہے تو اس سے نئی نسل میں ذمہ داری اور حوصلہ بھی   پیدا کر سکتی ہے

جیسا کہ کہا جاتا ہے:

“جنگیں صرف میدان میں نہیں جیتی جاتیں، بلکہ قوم کے ذہن اور حوصلے میں جیتی جاتی ہیں۔”

اسی طرح سرکاری دفاتر کے ملازمین کو بھی صرف گھروں میں بٹھانے کے بجائے سیلف ڈیفنس، ایمرجنسی رسپانس اور شہری دفاع کی بنیادی ٹریننگ دی جا سکتی ہے۔ ہر شخص سپاہی نہیں بنتا، مگر ہر شخص کسی نہ کسی طریقے سے ملک کے کام ضرور آ سکتا ہے۔

ڈاکٹر اور نرسیں ہنگامی طبی امداد کی ٹیموں کا حصہ بن سکتے ہیں۔

استاد اور پروفیسر نوجوانوں کی تربیت اور رہنمائی کر سکتے ہیں۔

انجینئر بجلی، پانی اور مواصلاتی نظام کو محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

آئی ٹی ایکسپرٹس اور فری لانسر کمیونٹی آن لائن کمیونیکیشن اور معلوماتی نظام کو سنبھال سکتے ہیں۔

رضاکار شہری دفاع، ریسکیو اور متاثرہ لوگوں کی مدد میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ایک اور قول یاد آتا ہے:

“جس قوم کو اپنے لوگوں کی طاقت پر یقین ہو، اسے دشمن کے ہتھیار بھی خوفزدہ نہیں کر سکتے۔”

قومیں صرف ہتھیاروں سے نہیں جیتتیں…

بلکہ تیار ذہنوں، منظم معاشرے اور حوصلہ مند لوگوں سے مضبوط بنتی ہیں۔

اس لیے اگر واقعی کوئی خطرہ ہے تو قوم کو صرف ڈرایا نہ جائے…

قوم کو تیار کیا جائے۔

منتخب

Loading