Daily Roshni News

قومی ٹیم کے بولر نے منگنی کرلی، منگیتر کون ہے؟

قومی  ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور ملتان سلطانز کے فاسٹ  بولر احسان اللہ نے  منگنی کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فاسٹ بولر احسان اللہ کی منگنی کی تقریب سے لیا گیا ایک ویڈیو  کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں اپنے خاندانی بزرگوں کے درمیان میں بیٹھے مٹھائی کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق احسان اللہ کی منگنی کی تقریب کا انعقاد اتوار کے روز سوات کے علاقے مٹہ میں کیا گیا، احسان اللہ کی منگیتر کا تعلق ان کے خاندان سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  احسان اللہ کی  منگنی کی تقریب میں ان کے عزیز واقارب اور خاندان کے افراد نے شرکت کی ۔

 خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپیڈ اور وکٹوں سے اپنی شناخت بنانے والے احسان اللہ  افغانستان کے خلاف3  ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا حصہ تھے، احسان اللہ پی ایس ایل میں 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

Loading