Daily Roshni News

لائف پارٹنر کے علاوہ ایک نارس آپ کی ماں یا آپ کا باپ بھی ہوسکتا ہے۔

لائف پارٹنر کے علاوہ ایک نارس آپ کی ماں یا آپ کا باپ بھی ہوسکتا ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )نارسیسسٹس (Narcissists)

اور ایمپیتھس (Empaths)

پیرنٹل parental

نارسیسسٹس (Narcissists)

لائف پارٹنر کے علاوہ ایک نارس آپ کی ماں یا آپ کا باپ بھی ہوسکتا ہے۔ یہ وہ تلخ حقیقت ہے جس کا گلا ہمارے معاشرے میں اکثر گھونٹ کر زندہ دفنا دیا جاتا ہے۔

 پیرنٹل parental نارس کا طریقہ واردات بھی وہی پرانا ہے۔ love bombing, اور devaluation۔ عمومی طور پر پیرنٹل نارس ڈسکارڈ نہیں کرتے بلکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچے زہنی مریض بن کر ماں سے باپ سے دوری اختیار کرلیتے ہیں۔

پیرنٹل parental نارس اپنے بچوں میں اکثر اپنے جانشین ڈھونڈ کر اُن کو تیار کرتے ہیں جو کہ آنے والے وقتوں کے بہترین نارس ثابت ہوتے ہیں اور ایسے بچے کہلاتے ہیں نارس کے گولڈن چائلڈ golden child۔

ایک پیرنٹل parental نارس کو اپنے بچوں کو manipulate کرنے میں زیادہ دشواری نہیں ہوتی اگر دوسرا پارٹنر نارس کا enabler ہو۔ نارس کا enabler ایک ایسا پارٹنر ہوتا ہے جو کہ نارس کی manipulation کے آگے مکمل سرینڈر surrender ہوچکا ہوتا ہے۔ نارس کہے دن تو دن کہے رات تو رات۔ دوسری جانب ایک وجہ یہ بھی بنتی ہے کہ یہ بچے پیدا ہوتے ہی نارس کی گود میں آتے ہیں مگر پھر بھی ان میں سے کچھ بچے ایسے نکل آتے ہیں جن کے اندر ایمپیتھ empath کے جرثومے پیدائشی موجود ہوتے ہیں اور پھر جب یہ بچے بڑے ہوکر اپنی reasoning کی صلاحیت سے منظر نامے کا مطالعہ کرتے ہیں تو والدین سے سوال اُٹھاتے ہیں اور بن جاتے ہیں فیملی کے بلیک شیپ black sheep جن پر مسلسل devaluation کی تلوار چلائی جاتی ہے اور ڈسکارڈ discard بھی کردیا جاتا ہے۔ یا پھر وہ خود تھک ہار کر تنگ آکر والدین سے دوری بنالیتے ہیں۔ ان میں سے آدھے بچے مکمل زہنی توڑ پھوڑ کا شکار ہوکر آدھی ادھوری زندگی گزارتے ہیں اور آدھے شفایاب ہوکر ایک تجربہ کار ایمپیتھ empath بن جاتے ہیں ۔

✍🏻 #پیرزادہ

انتباہ ⚠️

پوسٹ کو شیئر بٹن سے شیئر کریں۔ اپنی وال پر کاپی پیسٹ کرنے کی صورت میں لکھاری کا نام اور پیج کا حوالہ ضرور دیں۔ پوسٹ کو اپنے نام سے منسوب کرکے اپنی وال پر پوسٹ کرنے یا لکھاری کا نام ہٹاکر پوسٹ کرنے کی صورت میں کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی اور ایسا کرنے والے اکاؤنٹس کو بغیر کسی پیشگی اطلاع strike دی جائے گی۔

Loading