Daily Roshni News

لندن: مسلمان سکیورٹی گارڈ کی بدولت ماں اور بیٹی پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار

لندن کے لیسٹر اسکوائر میں ماں اور اس کی 11 برس کی بیٹی چاقو سے حملے سے زخمی ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیسٹر اسکوائر پر ماں اور بیٹی پر چاقو حملے کی واردارت کے بعد مسلمان ہیرو سکیورٹی گارڈ عبداللہ کی بروقت کارروائی کی بدولت حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا کے مطابق حملے کے مقام پر موجود ایک دکان کے سکیورٹی عبداللہ نے بتایا کہ چیخوں کی آواز سن کر وہ فوراً اسٹور سے باہر آیا، بچی پر حملہ کرنے والے حملہ آور شخص پر جھپٹا اور اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ جھپٹ کر میں نے ملزم کو زمین پر گرایا اور چاقو کو ٹھوکر مار کر دور کیا، اسی دوران پولیس بھی آگئی اور ملزم پکڑا گیا۔

سکیورٹی گارڈ عبداللہ کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا کہ ایک شخص چاقو سے بچی پر حملہ کررہا تھا، اس وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ بچی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہے یا اکیلی لیکن میری ذمہ داری تھی کہ میں اس بچی کی حفاظت کروں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو زنی کے حملے میں زخمی ماں اور بیٹی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں کی جان کی کوئی خطرہ نہیں البتہ بچی کو گہرا زخم آیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعہ دہشتگردی نہیں ہے تاہم حملہ آور متاثرہ ماں بیٹی کو پہلے سے جانتا تھا یا نہیں اس حوالے سے تحقیقات کی  جارہی ہیں۔

Loading