Daily Roshni News

لوگوں کے سیگریٹ نوشی کی چند وجوہات

سیگریٹ نوشی

لوگوں کے سیگریٹ نوشی کی چند وجوہات

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ویسے ذاتی اندازے کے مطابق دنیا میں 75 پرتشت لوگ سیگریٹ نوشی کے مزے ، لوٹ رہیں یا کہہ لیں کچھ سیگریٹ نوشی سے اچھے خاصے ذلیل بھی ہو رہے ہیں ، کچھ کی تو شان بے نیازی انہی کے دم بدم سے قائم ہے کچھ کو کھووں کھووں اور ٹھووں ٹھووں جیسی اوزیں بھی سیگریٹ نوشی کی خاص عنائیت ہیں اور کچھ کے گردے اور پھیپھڑے سیگریٹ نے نوش فرما لیے ہیں اور کچھ کو تو سیگریٹ نے منہ کے کنسر سے بھی متعارف کروایا ہے سیگریٹ نوشی کے کے مریدوں کو بہت سے فیوض و برکات کی رحمت کی خاص عنائیت ہے جن میں کچھ ظاہری بھی کرامات ہیں جیسے کہہ منہ کی بدبو اور بیوی کی اذیت اور فیملی کی نفرت کا خاص حصول شامل ہے

اقسام

بہت سے نوجوان سیگریٹ نوشی صرف اپنی جوانی کے اظہار کی ندانی میں کرتے ہیں

اور بہت بچے زبردستی سے جوان ہونے اور مرضی کا مالک ہونے کے اظہار میں سیگریٹ نوشی کا سہارا لیتے ہیں

ایک قسم یہ بھی ہے جن کی کوئی نہی سنتا وہ سیگریٹ کو سنا کے براس نکالتے ہیں

اور کچھ تو تنہائی کا بہترین دوست سمجھتے ہیں ویسے مجھے ان کی سوچ پہ افسوس نہی جیسے اپ ویسے گاہک

کچھ اپنی محبوبہ کی بے وفائی کو اس کے دھویں میں اڑانے کی کوشش میں ہے میری ان کے حق میں دعا ہے ان کے محبوب کی بے وفائی دھویں میں اڑ جائے مگر اڑنےسے پہلے ان کو اڑا دے

کچھ بڈھوں کی چودھراہٹ سیگریٹ کی مرہون منت ہیں

سیگریٹ نوشی کی ایک عجیب خوبی یہ بھی ہے کے اجنبی بھی ایک دوسرے کے دوست بن جاتے ہیں

اور بہت سے معزز منگتے سیگریٹ کی پیداوار ہیں

کچھ لوگ صرف نوشی کے چکروں میں سیگریٹ پیتے ہیں

ایک خاص قسم اور بھی ہے جو سیگریٹ میں بھی ملاوٹ کر کہ نوش کرتے ہیں

ایک دفعہ مجھ سے کسی نے پوچھا اپ کیوں سیگریٹ پیتے ہیں تو میں نے کہا میں کب سیگریٹ پیتا ہوں یہ تو میری محبوبہ ہے جب یہ مہربان ہوتی ہے اور اپنے جزبات کی اگ میں جل رہی ہوتی ہے تو مجھ سے بوسو کنار شروع کردیتی ہے اور جب کبھی بے وفائی پہ پہ اترتی ہے تو غصے میں میرے ہی گردے پی جاتی ہے

ویسے کسی کی برائی نہی بیان کرنی چاہیے بس اسی بات کے خیال میں اخر میں میں نوشی جی سے ہاتھ جوڑ کے معافی مانگتا ہوں کے مجھےبخش دیں

دھوئیں کی لہر پہ تصویر اسکی رقص کرتی ھے

وہ سگریٹ کے تسلسل میں مجھے بڑا یاد آتا رھا

Loading