کراچی: لیاری سے منتخب رکن اسمبلی یوسف بلوچ نےکہا ہےکہ رہائشی عمارت گرنے کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کو ہوٹلوں میں ٹھہرانے کا انتظام کیا جاچکا ہے۔
لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ روز 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک 16 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف بلوچ نے کہا کہ بے گھر ہونے والے افراد کو فی الوقت علاقے میں قائم مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرانے کا انتظام کیا جاچکا ہے۔
دوسری جانب متاثرہ عمارت کے اطراف دیگر عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا جب کہ پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔