Daily Roshni News

لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے ویئر ہاؤسز پر چھاپے ، 385 پاکستانی بازیاب کرالیے گئے

لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے ویئر ہاؤسز پر چھاپوں کے دوران 385 پاکستانی بازیاب کرالیے گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھاپے مشرقی لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے ایسے گوداموں پر مارے گئے جہاں انسانوں کو چھپایا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو پیر کی صبح مشرقی لیبیا کے شہر تبروک سے تقریباً 8 کلومیٹر جنوب میں الخیر کے علاقے میں اسمگلروں کے گوداموں سے رہا کرایا گیا۔اِن میں بچے بھی شامل ہیں، جنہیں قریبی پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق پاکستانی تارکین وطن یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے تھے لیکن انہیں اسمگلروں نے حراست میں لے لیا اور رہائی کے لیے تاوان مانگا۔

Loading