مائنڈ فلنیس
غصہ پر کنٹرول
(قسط نمبر2)
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ مائنڈ فلنیس۔۔۔ غصہ پر کنٹرول۔۔۔ تحریر۔۔۔شاہینہ جمیل)کس کے پاس ہے۔محترم دوستو….! یہ وقت طلب نہیں بلکہ توجہ طلب کام ہے۔ اس کا تعلق آپ کی اپنی شخصیت کے نکھار سے ہے اور آپ کی مثبت سوچی سے ہے۔ آپ مائنڈ فلنسیس کی ان تیکنکس اور مشقوں سے جتنازیاد وفائدہ اٹھا سکتے ہیں اٹھا لیے۔
سب سے پہلے آپ کو مائنڈ فلنفیس کی ان مشقوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو سب کر سکتے ہیں ۔ چاہے آپ کتنے ہی ہنس مکھ ہوں اور یہ دعوی کرتے ہوں کہ آپ کو غصہ آتاہی نہیں ۔ ہم ان دوستوں سے بس اتنا ہی کہیں گے کہ آپ بھی یہ مشقیں ضرور اپنائیے۔ مائنڈ فلمیں کی ابتدائی دونوں مشقیں بظاہر بہت سادہ اور آسان ہیں۔ اگر آپ ان کو اپنے معمول کا حصہ بنالیں تو آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا کب آپ کے جذبات بالخصوص غصے کی لگام آپ کے ہاتھ میں آگئی۔
پہلی مشق
چاندنی راتوں کا لطف اٹھائیے
ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی اپنے کئی مریضوں کو چاندنی کی ٹھنڈک میں بیٹھنے اور چاندنی راتوں میں تھوڑا بہت وقت گزار نا کا مشور ہ دیتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ چاندنی میں اس نشست کے ہمارے جذبات مثبت اثرات ہوتے ہیں اور منفی جذبات پر قابو پانے میں یہ مشق بہت مددگار ہے۔ اب اس کی کیا سائنسی وجوہات ہیں ان کا بیان یہاں زائد از تفصیل ہو گا۔ تو بس آپ آم کھائے اور قدرت کے اس عظیم تحھنے یعنی چاند کی چاندنی سے فائد واٹھائیے۔
دوسری مشق
دس سیکنڈ اور غصہ غائب
پچھلی قسط میں ہم نے بات کی تھی ایک منٹ کی۔آج ہم بات کرتے ہیں اس سے بھی کم یعنی دس سیکنڈ کی۔ آپ یہ مشق روزانہ کیجئے۔ اس مشق کی کوئی وجہ تلاش مت کیجئے۔ بس اسے اپنا معمول بنا لیجیے۔ دن میں جب بھی آپ کو وقت ملے یا آپ کو کام کے دوران تھکاوٹ محسوس ہو تو آنکھیں بند کر کے آرام دو حالت میں بیٹھ جائیے۔ اس مشق کے لئے کسی مخصوص نشست یا پوزیشن کی ضرورت نہیں۔ ماسوائے اس کے
کہ آپ جس طرح بھی بیٹھے ہوں بس اپنی کمر کو سیدھا رکھیں اور آرام دو حالت میں ہوں۔
اب آنکھیں بند کر کے آپ نے ایک سے دس تک گنتی گنتی ہے۔ گنتی کے دوران اگر کوئی خیال آجائے اور آپ کا ذہن اس خیال کی طرف مائل ہو جائے تو گنتی دوبارہ شروع کیجیے۔
یہ مشق آپ کو اپنی کیفیات اور جذبات کو یکجا رکھنے کی قوت فراہم کرتی ہے۔
تیسری مشق
اپنے غصے کی شدت کا سامنا کیجیے
امریکی سائیکو تھراپسٹ ڈاکٹر اینڈریا برانڈٹ Andrea Brandt، مائنڈ فلمیں ٹرینر ہیں۔
جب ہم غصے یا لڑائی جھگڑے کے ڈر کے سامنے ہار مان لیتے ہیں تو ہم خود کو ایسے چکر میں قید کر لیتے ہیں جو ہماری شخصیت ادھورا اور ہمارے رشتوں کو کمزور، حتی کہ نقصان پہنچاتا ہے۔ کچا مثبت رویہ یہ ہے کہ ہم دل کے اندر اور باہر دونوں میں اپنی موجودہ حالت کو سمجھیں اور قبول کریں، پھر اپنی توجہ اس پر مرکوز کریں جسے ہم پسند کرتے
ہیں یا جو چیز ہمیں چاہیے۔ا کتاب مائنڈ فل اینگر، از اینڈریا برائڈٹ]
Mindful Anger Andrea Brandt
ان کا کہنا ہے کہ مائنڈ فلمیں کی اس تیکنک کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان کے کئی کلائینٹس ان مشقوں کے بعد اپنے غصےنظریں نہیں چراتے بلکہ اس پر کھل کر بات کر سکتے ہیں یہ لوگ تلخ حقائق کا بھی اس طرح سامنا کرتے ہیں جیسے کوئی بغیر سائلینسر کی بائیک
شور مچاتی لمحوں میں تیزی سے گزر جاتی ہے۔ اس کی آواز آپ کو نا گوار تو لگتی ہے مگر آپ پر اپنے اثرات نہیں چھوڑتی اور نہ ہی آپ کے معمول میں مخل ہوتی ہے۔
پہلا مرحلہ
زمین سے اپنا تعلق جوڑیئے
.1۱س مشق کے لئے آپایک آرام دہ نسبتا خاموش اور پر سکون جگہ کا انتخاب کیجیے۔
-
اب اپنے پیروں پر سیدھے کھڑے ہو جائیے۔
-
اس دوران اپنے سانس لینے کی رفتار کو نارمل رکھیے۔
-
اب اپنے پیروں کی جانب دیکھیے اور آپ اپنا زمین کے ساتھ تعلق محسوس کیجیے۔ محسوس کیجیے کہ کس طرح زمین نے آپ کو سنبھالا ہوا ہے۔ 5. اب آہستہ آہستہ پر یٹر زمین کی طرف بڑھاتے ہوئے تصور میں اپنے پنجوں کو، ایڑیوں کو اور پھر تلوؤں کو زمین میں گاڑ نا شروع کر دیجئے۔
6 محسوس کیجیے کہ آپ کے پیر مکمل طور پر زمین کے اندر گڑ چکے ہیں۔ اس کے لئے آپ اپنے گھٹنے بہت ہلکے سے موڑ لیجیے تاکہ پیروں کو زمین پر جمانےمیں آسانی ہو۔
-
اگر یہ مشق کی مٹی والی زمین یا گھاس پر کی جائے تو اس کے نتائج جلد حاصل ہوئے ہیں۔
-
اب اپنے کندھے سیدھے کر لیجئے۔
دوسرا مرحله
اپنے غصے کو محسوس کیجیے
-
اب آپ اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کی پوروں سے اپنی گردن، کندھوں اور بازو کا دھیرے دھیرے مساج کیجیے۔
-
اپنی انگلیوں کی نرماہٹ اور اس مساج سے پیدا
ہونے والی سین سیشن کو محسوس کیے۔
-
چاہیں تو آنکھیں بند کر لیں۔
4 مساج کو جاری رکھتے ہوئے آہستہ آہستہ اس واقعے کو یاد کیجیے جس کی وجہ سے آج یا کل آپ کو شدید غصہ آیا تھا اورآپ بے قابو ہو گئے تھے۔
-
اس واقعے کو اپنے ذہن کی سکرین پرایک فلم کی طرح دہرائیے۔
-
اس واقعہ یا وجہ کو دہرانے کے دوران آنے والے غصہ کو محسوس کرنا شروع کیجئے۔ نہ مخود کو الزام دیجیے نہ سامنے والے کو بس غصہ کو محسوس کیجیے۔
-
اب دھیمی آواز میں مختلف کیفیات اور طریقوں سے دہرائیے کہ مجھے غصہ آرہا ہے ، پھر ہنس کر کیسے مجھے غصہ آرہا ہے۔ اب مزاحیہ انداز میں دہرائیے کہ مجھے
خصہ آرہا ہے۔
-
جب آپ مختلف لہجوں اور انداز سے یہ جملہ دہرائیں گے تو آپ کے جسم میں پیدا ہونے والی سیکسیشن میں بھی تبدیلی آتی جائے گی۔ اسے بہت غور سے محسوس کیجیے۔
-
9. اب آپ اپنی ان کیفیات اور محسوسات کی تبدیلی کو صحیح طرح محسوس کر کے نام بھی دیتے جائیے۔
-
آپ ٹھنڈک محسوس کر رہے ہیں، یا ایک دم سے حرارت محسوس کر رہے ہیں ،آپ کو تھکاوٹ ہو رہی ہے یا آپ نڈھال پن محسوس کر رہے ہیں ،یا آپ
الجھن میں ہیں۔
تیسرا مرحله
مسکرائیے
-
اب گہرا لمبا سانس لیجیے۔ اور ایک پھونک کی صورت میں سانس کی ہوا باہر نکالئے۔ 2 یہ عمل تین بار دہرائیے۔
-
اب اللہ کا شکر ادا کیجیے کہ آپ اپنی ہر کیفیت کو محسوس کر سکتے ہیں۔ اور اسے سمجھے
بھی سکتے ہیں۔
-
اسی شکر کے ساتھ ایک مسکراہٹ بھی آپ کے لبوں پر ہو تو کیا بات ہے۔ 5۔ بس ای خوب صورت مسکراہٹ کے ساتھ مائنڈ فلنسیس کی اس مشق کے اختتام کر لیجیے۔
-
اپنے اس تجربے کو مختصر آیا تفصیل سے جیسا دل چاہے لکھنے کی کوشش کیجیے۔
نوٹ : یاد رکھنے کی باتیں
1 تیسری مشق خاص طور پر ان کے لئے ہے جنہیں وقت بے وقت بہت غصہ آتا ہے۔ 2. یہ آپ کو روز نہیں کرنی۔
-
اس کا دورانیہ دس منٹ سے زیادہ نہیں رکھتا۔
-
اگر کھڑے کھڑے تھکاوٹ محسوس ہو تو پیٹھ کے سہارے دیوار سے ٹیک لگا لیجیے ۔ مگر کندھوں کو سیدھ رکھنے کی کوشش کیجیے۔
-
اگر اس مشق کے بعد آپ آرام کرنا چاہیں تو تھوڑی دیر لیٹ جائیے۔ نیند محسوس ہو تو سو جائیے۔ آپ خود کو پہلے سے زیادہ تر و تازہ محسوس کر رہے ہوں تو اپنے معمول کی جانب لوٹ جائیے۔ دونوں صورتیں ممکن ہیں۔ دونوں سے لطف اندوز ہو ئے۔ . اور ہاں ایک اور اہم بات یہ کہ تیسری مشق کرنے سے پہلے اپنے گھر والوں کو بھی آگاہ کر دیجیے گا۔ کہیں آپ کو خود سے بڑبڑاتے اور پنجے گاڑے کھڑے دیکھ کر وہ کچھ اور نہ سمجھ بیٹھیں۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ ستمبر2025
![]()

