Daily Roshni News

مانچسٹر فیوچرویزن کے چیئرمین سید سجاد حیدر کاظمی نے علی رضا سید چیئرمین کشمیر کونسل ای یو اے کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

مانچسٹر فیوچرویزن کے چیئرمین سید سجاد حیدر کاظمی نے علی رضا سید چیئرمین کشمیر کونسل ای یو اے کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
مانچسٹر برطانیہ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ ) مانچسٹر فیوچرویزن کے چئیرمین سید سجاد حیدر کاظمی نے علی رضا سید چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تقریب میں علی رضا سید کو ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کا ایوارڈ ملنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب میں مانچسٹر سے مخلتف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی علی رضا سید گزشتہ دو دہائیوں سے یورپی پارلیمنٹ اور یو این او میں آزادیِ کشمیر کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور یورپین پارلیمنٹ کے علاوہ یورپی تھنک ٹینکس اور دانشوران کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی مسئلہِ کشمیر کی آگاہی کے لئے کام کر رہے ہیں اس موقع پر علی رضا سید نے یورپی یونین میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بھارت پر اثرورسوخ بڑھانے پر زور دیا علی رضا سید کا کہنا ہے کہ انہوں نے یورپ بھر میں وَن ملین سگنیچر کمپین شروع کی ہوئی ہے تاکہ ایک ملئین دستخط حاصل کرنے کے بعد مسئلہِ کشمیر کو یورپی پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر لایا جا سکے میزبان مانچسٹر فیوچر ویژن کے چئیرمین سید سجاد حیدر کاظمی، ڈاکٹر نجم شاہ ، شعیہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید بابر نقوی، چودھری عبدالکریم،محمد انوار کا کہنا تھا کہ علی رضا سید کی یورپین پارلیمنٹ، اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے کوششیں قابل دید ہیں مسئلہ کشمیر سب کا مشترکہ مسئلہ ہےکشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے اور مغربی ممالک کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنا مثبت کردار ادا کریں
تقریب میں کونسلر چودھری آفتاب، سید امتیاز کاظمی ، چودھری بشیر شہزاد ، راجہ اسد ، سید عباس ، محمد شفیق ، سید محمد کاظمی ، وسیم عباس سمیت دیگر نے شرکت کی

Loading