Daily Roshni News

ماڈل ٹاؤن کی یاد میں شہدا سیمینار دی ہیگ میں منعقد کیا جائے گا۔۔۔۔

ماڈل ٹاؤن کی یاد میں شہدا سیمینار

۔17جون کو14:00تا 16:00بجے منہاج القرآن انٹرنیشنل

دی ہیگ میں منعقد کیا جائے گا۔۔۔۔

نیدرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) پاکستان کے شہر لاہور کے ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان اور وابستگان پر گولیاں بر سا کر شہید کر دیا گیا۔ ان شہداء کی یاد میں ہر سال باقاعدگی سے تقریبات کا انعقا دکیا جاتا ہے۔ اس سلسلے  میں منہاج القرآن انٹرنیشنل  دی ہیگ کے زیر اہتمام ماڈل ٹاؤن لاہور کے شہداء کی یاد میں سیمینار  بروز ہفتہ 17جون 2023کو دن دو بجے سے چار بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ اس تقریب میں شرکت کے لئے کمیونٹی کے خواتین و حضرات کو دعوت عام دی جاتی ہے ۔ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔ متذکرہ سیمینار کے اختتام پر شرکاء کی تواضع لنگر سے کی جائے گی۔ مزید معلومات کے لئے خبر سے منسلک پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading