Daily Roshni News

ماں تھکتی ہے… مگر ہارتی نہیں

ماں تھکتی ہے… مگر ہارتی نہیں
#مقیتہ وسیم

اگر کوئی ماں بچوں کی باتوں سے کبھی جھنجھلا جائے…تو یہ مت سمجھ لیجیے کہ اس کے دل میں محبت کم ہو گئی ہے۔

ماں کے دل میں محبت کم نہیں ہوتی…بس کبھی کبھی اس کی توانائی کم ہو جاتی ہے۔

وہ بھی انسان ہے…اسے بھی کبھی خاموشی چاہیے ہوتی ہے،
ایک کپ چائے کے ساتھ چند لمحے…جہاں وہ صرف “ماں” نہ ہو…
بلکہ خود بھی ہو۔

جب وہ کہتی ہے:
“میں تنگ آ چکی ہوں” تو یہ ناشکری نہیں ہوتی…یہ ایک تھکے ہوئے دل کی آواز ہوتی ہے، جو بس تھوڑی دیر کے لیے سہارا مانگ رہا ہوتا ہے۔

اگر بچے شور کر رہے ہوں، لڑ رہے ہوںاور وہ خاموش بیٹھی انہیں دیکھ رہی ہو…تو ضروری نہیں کہ وہ لاپرواہ ہو گئی ہے۔ کبھی وہ صرف اپنے اندر کی آواز سن رہی ہوتی ہے، کبھی وہ خود کو سنبھال رہی ہوتی ہے…… تاکہ وہ ٹوٹ نہ جائے۔

اگر کبھی گھر بکھرا ہوا ہو…کچن میں برتن رکھے ہوں…تو یہ اس کی بے ترتیبی نہیں بلکہ اس دن کی تھکن کی کہانی ہو سکتی ہے۔

ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا…اور ہر ماں ہر دن یکساں مضبوط نہیں رہ سکتی۔

اگر کبھی وہ دباؤ میں آ کر اونچی آواز میں بول اٹھے…تو اسے بدتمیزی کا نام دینا آسان ہے مگر اس کے پیچھے چھپی ہوئی تھکن کو سمجھنا مشکل۔

کیا معلوم…اس کے کندھوں پر ذمہ داریوں کا بوجھ…. حد سے بڑھ چکا ہو۔

اور اگر وہ کچھ بھول جائے…تو یہ اس کی کمزوری نہیں،…. یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک وقت میں بہت کچھ سنبھال رہی ہے۔

بات صرف اتنی سی ہے…ماں محبت کا سمندر ضرور ہوتی ہے،
مگر وہ بھی لہروں سے خالی نہیں ہوتی۔

وہ بھی تھکتی ہے…وہ بھی رکنا چاہتی ہے…وہ بھی کبھی صرف اپنے لیے جینا چاہتی ہے۔

اور شاید…اسے صرف اتنا چاہیے ہوتا ہے کہ کوئی اسے سمجھے،
بغیر جج کیے۔

#مقیتہ وسیم
#ماں
#ماں_کی_تھکن
#حقیقی_زندگی
#احساس
#ماں_کی_دنیا
#خواتین
#زندگی
#تدبر
#مقیتہ_وسیم

Loading