ماہ صیام، روح کی بالیدگی اور باطن کی کثافتوں کو
ختم کرنے کے لئے بہترین نظام فراہم کرتا ہے۔
محمد جاوید عظیمی نگران مراقبہ ہال ہالینڈ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) علمی، ادبی، روحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے گزشتہ روز میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسلامی کیلنڈر کے حساب سےرمضان المبارک کا بابرکت مہینہ دوسرے عشرے میں داخل ہو چکا ہے۔ اِس مہینے کا ہر لمحہ برکتوں اور رحمتوں سے معمور ہے۔ اس خصوصی مہینے کے لئے رب کائنات نے اپنی آفاقی آخری مقدس کتاب قرآن مجید سورہ البقرہ کی آیات میں ارشاد فرمایا ہم نے تم پر روزے فرض کئے جس طرح تم سے پہلے لوگ پر تا کہ تم متقی بن جاؤ ۔
اللہ تعالٰی نے اپنے فضل و کرم سے اس بابرکت مہینے میں روزے دار کے لئے ایک ایسا معتدل نظام فراہم کیا کہ اگر اس پر باقاعدگی سے عمل کر لے تو وہ متقی بن سکتا ہے۔جاوید عظیمی نے مزید کہا کہ اس مہینے میں روزے دار عام مہینوں سے زیادہ عبادت کرتا ہے کثرت عبادات اور ذکر و اذکار کے باعث روزہ دار کی روحانی بالیدگی کے ساتھ ساتھ باطنی کثافتوں کی صفائی بھی ہو جاتی ہے۔جاوید عظیمی نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ماہ صیام میں روزہ دار جب دن بھر بھوک اور پیاس ، کی شدت برداشت کرتا ہے تو پھر اِس کے دل میں غرباء مساکین اور مستحقین کی بھوک اور پیاس کا
احساس بھی ہوتا ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ ماہ صیام روزے داروں کے قلوب میں مستحقین کی امداد کا جذبہ اور احساس بھی بیدار کرتا ہے ۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اور دیگر مہینوں بھی مستحقین کی مالی مدد کرنے کی توفیق جمیل عطا فرما۔ئیں آمین ثمہ آمین۔