Daily Roshni News

متحرک سماجی شخصیات نے خالد رانا کی  عیادت کی اور مکمل صحتیابی کے لئے دعائیں بھی کیں  ۔۔۔

دی ہیگ  کی متحرک سماجی شخصیات نے خالد رانا کی

 رہائش گاہ جا کر پھولوں کے گلدستے پیش کر کے

 عیادت کی اور مکمل صحتیابی کے لئے دعائیں بھی کیں  ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک 9 اگست 2024 کو ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کی معروف اور متحرک اور مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ شخصیات آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی، معروف تاجر اور روشنی نیوز ایم ڈی میاں عاصم محمود ، پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی  ہیگ کے عہدیدار چوہدری محمد اقبال قاضیاں، سماجی شخصیت چوہدری محمد الیاس، چوہدری اکرام الحق، میاں عمران ، جاوید بٹ پیارے اور  کمیونٹی سینٹر کے امام و خطیب علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی مجددی نے  دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت خالد رانا کی رہائش گاہ جاکر ان کی عیادت کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کر کے مکمل صحتیابی کے لئے  دعائیہ کلمات بھی  ادا کئے ۔

بعد ازاں گفتگو کے دوران تمام دوستوں نے خالد رانا سے ان کی صحت سے متعلق سوالات بھی کئے ، انھوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم آپ دوستوں کی دعاؤں سےسے پہلےبہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ اس گفتگو کے دوران میزبان نے تمام مہمانوں کی تواضع مختلف انواع و اقسام کے لذیذ ریفریشمنٹ سے کی۔  علامہ غلام مصطفیٰ تقشندی نے اجتماعی دعا میں  خالد رانا کی مکمل صحتیابی کے لئے پر خلوص دعائیں کیں۔

آخر میں میزبان نے تمام دوستوں اور مہمانوں کا ان کی آمد اور محبت کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ یادر ہےتقریباً ایک ماہ قبل خالدرانا کا مثانے کاآپریشن ہوا تھا ۔

Loading