مجھے کچھ لوگوں کی باتیں بہت بری لگتی ہیں۔ ان میں سے ایک چھوٹی سی سٹوری سناتی ہوں۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )میری ایک سکول ٹائم کی دوست تھی۔ اسکی شادی کے بعد کافی ٹائم میرا رابطہ نہیں ہوا۔ تو مجھے وہ یاد آئی اور میں نے جذباتی ہو کر جو نمبر اسکے شوہر کا تھا میرے پاس میں نے دوبارا سیور کیا اور رابطہ کیا۔ جس پہ ان بھائی کو میں نے خود کو متعارف کروایا اور اپنی دوست سے بات کروانے کا کہا۔
انھوں نے کہا کہ ابھی کچھ دس دن ہوئے وہ پاکستان گی ہے۔ اور میں یہی ہوں۔ میں اسکو آپکا نمبر سینڈ کر دیتا ہوں یا آپ خود رابطہ کر لیں۔ اور انھوں نے مجھے اسکا نمبر بھیج دیا۔
مجھے اس بات کی خوشی ہوئی کہ اسنے مجھے نمبر بھیج دیا۔ اب مجھے تو اپنی دوست سے بات کرنی تھی۔ کیونکہ کہ وہ شخص بہت عجیب سا ہے۔ خیر میری بات ہوئی اپنی دوست سے۔۔
دو تین بار بات ہوئی تو مجھے احساس ہوا جذبات میں آکر غلط فیصلہ کر لیا۔ پھر سوچا نہیں دوست ہے میری غلط نہیں سوچ سکتی۔
آخر میں مجھے کہتی کہ تم تو مجھے بھول گی ہو۔۔ تم مجھے پکچر سینڈ کر دو۔ میں نے اسے بتایا کہ میں تو اب پکچر بناتی ہی نہیں، مجھے اب ایسا کوئی شوق نہیں رہا۔۔ کافی اسرار کیا اس نے۔۔ لیکن مجھے پھر یہاں کچھ غلط لگا۔ مجھے کہتی ہے کہ تم ابھی بنا کر بھیج دو۔ میں نہیں مانی۔ تو کہتی ہے کہ تمہیں میرے ہسبنڈ نے نہیں دیکھا ہوا تو وہ کہہ رہے تھے تم اپنی بات منوا لیتی ہو، وہ کہہ رہے تھے طریقہ بہت الگ سا ہے۔ تم مجھے بھیج دو۔۔
اب جہاں مجھے صرف لگ رہا تھا کہ میں نے رابطہ کر کے غلطی کی، وہاں اب مجھے پکا یقین ہو گیا۔ میں نے بات کرنا کم کر دیا۔ وقت کم دینے لگی۔ لیکن وہ اپنی بات پہ قائم تھی۔
لیکن یہ سمجھ نہیں آئی، میں جسے عزت دیتی ہوں وہ میرے سر پر کیوں چڑھ جاتا ہے۔ کچھ غصہ آیا لیکن اور کیا کر سکتی تھی۔ مجھے ہی شوق چڑھا تھا بات کرنے کا۔ اگر آپ بھی میری طرح جذباتی ہیں تو آپکو بھی بہت سوچ کر فیصلہ لینا چاہیے ۔ اور اگر کسی سے ایک بار رابطہ ختم ہو جائے اس سے دوبارا کبھی رابطہ کرنے کی کوشش نا کریں۔🙂 مجھے تو ہر بار یہ احساس دلایا جاتا مجھ سے واقعی غلطی ہوئی😒 میری دکھ بھری داستان 🤧
اور رات کے کھانے کے بعد میٹھا تو ضروری ہوتا، کیوں نا۔۔۔! تو آپ بھی لیجئے اور انجوائے کریں 😍💓