Daily Roshni News

محبت اوررومینس کارشتہ

محبت اوررومینس کارشتہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )شادی کے بعد میاں بیوی کے درمیان محبت ہی وہ اعلی فہم و فن ہوتا ہے

 جو آرٹ کی شکل اختیار کرکے زندگی سے لطف ذائقہ اور طمانیت کشید کرتا ہے _

 محبت کی خوراک رومینس ہیں

اگر آپ خوراک لیتے اور دیتے رہیں گے

تو ہی میاں بیوی میں محبت پھولے اور پھلے گی اور

آپ کے اندر کے خوبصورت جذبات آپکی رومینس کے ذریعے اظہار بن کر نکلتے رہیں گے

  آپکی محبت جس قدر کامل ہوگی

آپکی رومینس اور محبت کا اظہار اس قدر خوبصورت اور جامع ہوگا _

رومینس انسانی جبلت جنسی اشتہال اور ہیجانی احساسات کا مجموعہ ہے __

 جسے  غالب آنے کی صورت میں انجام دینا محض بھوک مٹانے جیسا  ہــــے ___

مگر اسکی روح کا مکمل احاطہ اس کے محرکات کی مکمل تشفی اور خوبصورتی سے ممکن ہـــــے___

رومینس کرتے وقت ہمارے ہیجانی احساسات اور جبلی طمانیت اپنی محرکات میں میوزک خوشبو سکون اور مکمل آزادی چاہیئــــے ہوتی ہیں  _  رومینس ان سب کی موجودگی ہی میں کائنات کا لطیف احساس بن جاتا ہے جو اپنے ہر لمحے میں مکمل زندگی سے بھر پور ہوتا ہے _

ایک پرسکون کمرے میں پھیلی ہلکی سی خوشبو _دھیمی سی روشنی __ اور اچھی سی موسیقی پر دو جسموں کا رقص __ لباس کی قید سے ایسے آزادی جیسے کوئی آرٹسٹ اپنے تخیل کو لمحہ بہ لمحہ انگ بہ انگ برہنہ کرکے کینوس پر اتار رہا ہو ___

دوجسموں کا آپس میں ایسے ملنا جیسے دو رنگ آپس میں ملکر ایک نیا رنگ بن جاتا ہیں __

ہمارا  انگ انگ ہمارے مخالف کے احساسات کو ابھارنے کا محرک ہے ہر انگ سے ایسے چھیڑ چھاڑ جیسے گھٹار کے تاروں کو چھیڑ کر خوبصورت دھن بکھیری جاتی ہــــــے  _

  رومینس کی انتہاء انسانی تخلیق میں شامل  تمام  لطیف جذبوں کی یکجا احساس کا نام ہے _

Loading