Daily Roshni News

محترم و مکرم جناب ڈاکٹر محمد اقبال  صاحب ، شاعر مشرق ، فلاسفر ، مصور پاکستان کی شان میں کلام تحسین و عقیدت علامہ محمد اقبال صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ۔۔۔۔۔۔کلام  ۔۔۔ ناصر نظامی

محترم و مکرم جناب ڈاکٹر محمد اقبال  صاحب ، شاعر مشرق ، فلاسفر ، مصور پاکستان کی شان میں کلام تحسین و عقیدت

علامہ محمد اقبال صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ

کلام  ۔۔۔ ناصر نظامی

علامہ اقبال صاحب کی عظیم ہے ، شان

وہ ہیں شاعر مشرق ، مصور پاکستان

ان کی فکرو دانش کا انداز تھا ، کمال

ہم کو دیا پاکستان ، بنانے کا ،  خیال

ہمارے ذہنوں کو بخشا ایک نیا ، وجدان

ان کے فلسفے کا نام ہے، خودی، خود آ گاہی

جراءت عقابی، اعلی ظرفی، بلند نگاہی

انسان اپنی ذات کا، حاصل کرے ، عرفان

اقبال نے بتایا ہم کو جینے کا ، قرینہ

ادب و احترام ہے، زندگی کا پہلا ، زینہ

تہذیب یافتہ فرد کو کہتے ہیں ، انسان

خیال سے، رویہ، رویئے سے بنے ، عادت

اپنی سوچوں اور خیالوں کی کرو ، حفاظت

اپنے لب و لہجے کا ہمیشہ رکھو ، دھیان

اپنے اپنے حصے کا چراغ ،      جلاؤ

اس زمانے میں نیک نام چھوڑ ، جاؤ

سب سے بڑی نیکی ہے، اخلاق اور احسان

اپنے وطن کی خاطر دینا جان کی ، قربانی

ایک بہادر اور زندہ قوم کی ہے ، نشانی

نظامی ، شاہیں کی طرح رکھنا اونچی ، اڑان

ناصر نظامی

ایمسٹرڈیم ہالینڈ

دو اکتوبر 2025

Loading