Daily Roshni News

محرم الحرام کے سلسلے میں عظیم الشان تقریب اتوار 30جولائی 2023جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں ہو گی۔

محرم الحرام کے سلسلے میں عظیم الشان تقریب

اتوار 30جولائی 2023جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں ہو گی۔

پیر سید عرفان علی بخاری(امریکہ) خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

کمیونٹی کے معزز حضرات کو دعوت ِخاص دی جاتی ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمان آباد ہیں اپنی مساجد ، اسلامی مراکز میں اجتماعی  اور اپنے گھروں میں انفرادی طور پر محرم الحرام کی محافل کا عقیدت و احترام سے انعقاد کرتے ہیں۔ ہالینڈ بھر میں بھی متذکرہ محافل کا تسلسل جاری ہے۔ جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں عشرہ محرم الحرام  کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر شہدائے کربلا کی  یاد میں محافل کا تسلسل  باقاعدگی سے جاری و ساری ہے اس سلسلے  کی مرکزی تقریب بعنوان ’محفل ذکر حسین علیہ السلام’ کا عظیم الشان انعقاد  بروز اتوار 30 جولائی 2023 شام پانچ بجے کیا جا رہا ہے۔ اس بابرکت محفل میں پیر سید عرفان علی بخاری خلیفہ  مجازدرگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب  الہی( امریکہ) اپنے مخصوص  علمی انداز میں خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ اس تقریب کی صدارت  مذکورہ مسجد کے امام و خطیب علامہ حافظ محمد عمران جیلانی قادری کریں گے۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر حسینی سے کی جائے گی۔  مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے حضرات کو دعوت ِ  خاص دی  جاتی ہے، شرکت  فرما کر  شکریہ ادا کرنے کا موقعہ فراہم کریں اس کے ساتھ ہی التماس ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ اس تقریب سے  متعلق  مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading