Daily Roshni News

محرم الحرام 2023کی 10روزہ محافل کا تسلسل پاکستان اسلامک اینڈکلچر سینٹر دی ہیگ میں جاری ہے۔

محرم الحرام 2023کی 10روزہ محافل کا تسلسل

پاکستان اسلامک اینڈکلچر سینٹر دی ہیگ میں جاری ہے۔

جمعہ21 جولائی کو علامہ غلام مصطفےٰ کی زیر صدارت تقریب میں

ڈاکٹر عاطف اسلم راؤ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی ) کربلا کے شہیدیوں بلخصوص سیدالشہداء  نواسئہ رسول ﷺ امام عالی مقام حضرت امام حسین ؓ کو خراج عقیدت پیش کرنے  کے سلسلے میں دنیا بھر میں مسلمان مساجد اور اسلامی مراکز میں محرم الحرام کے مہینے میں دس روزہ محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ میں  ہر روز باقاعدگی سے شہداء کربلا کی یاد میں محافل کا تسلسل جاری و ساری ہے۔ بروز جمعتہ المبارک  علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی کی زیر صدارت ہونے والی خصوصی تقریب میں کراچی یونیورسٹی کے شعبہ  اسلامی تعلیمات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عاطف اسلم راؤ خصوصی شرکت کے ساتھ خصوصی  خطاب بھی فرمائیں گے۔ متذکرہ مرکز کی انتظامیہ کی جانب سےکمیونٹی کے خواتین و حضرات  اور نوجوانوں کو اس محفل میں شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے۔ شرکت فرما کر شکریے  کا موقعہ فراہم کریں ۔ محفل کے اختتام پر شرکاء کی تواضع لنگر حسینی  سے کی جائے گی۔

مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading