Daily Roshni News

محفل برائے خواتین ،18جون کو غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں منعقد ہو گی۔

محفل برائے خواتین ،18جون کو غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم
میں منعقد ہو گی،محترمہ افشاں حج بیت اللہ
پر خصوصی خطاب فرمائیں گی۔۔۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی)حج کا مبارک مہینہ جیسےجیسے قریب آتا ہے مسلمانوں کا حجاز مقدس کا سفر کرنے کے لئے دل تڑپنا شروع کر دیتا ہے مگر اس مبارک سفر کے لئے جن خوش نصیبوں کا بلاوا آتا ہے تو وہ اپنی تیاریاں زور و شور سے شروع کر دیتے ہیں۔
مگر حج کے مبارک ارکان کو ادا کرنے کے لئے ان کی آگاہی کا ہونا بھی ضروری ہے، اس سلسلے میں جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے زیر انتظام و انصرام18جون 2023بروز اتواردن 14:30سے 17:00بجےتک خواتین کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ متذکرہ تقریب کی خواتین شرکاء سےمحترمہ افشاں سفر حج ، حج بیت اللہ کے دوران ادا کئے جانے والے اہم ارکان پر خصوصی معلوماتی خطاب فرمائیں گی جبکہ اسی نشست میں خاتون میت کے غسل سے متعلق مروجہ طریقوں پر تفصیلی آگاہی بھی فراہم کریں گی۔ اجتماعی دعا کے اختتام پر حاضرین محفل کی تواضع لنگر سے کی جائے گی۔مذکورہ تقریب میں شرکت کے لئے کمیونٹی کی بہنوں ، بیٹیوں اور ماؤں کو خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔ شرکت فرما کر شکریے کا موقعہ فراہم کریں۔

Loading