Daily Roshni News

محفل ذکر،درس قرآن بعنوان حج بیت اللہ زیارت مدینہ 8جون کو غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم میں منعقد ہو گی۔

محفل ذکر،درس قرآن

بعنوان حج بیت اللہ زیارت مدینہ

8جون کو غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم میں منعقد ہو گی۔

ایمسٹرڈیم(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی)ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں 1987 سے قائم جامع مسجد غوثیہ کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی کے مطابق مذکورہ مسجد میں طویل عرصے  سے دیگر سرگرمیوں کے ساتھ محفل ذکر  کی روحانی تقریب ہر جمعرات کو باقاعدگی سے انتہائی عقیدت و احترام اور ذوق وشوق سے منعقد کی جا تی ہے۔ اس بار یہ روحانی تقریب 08جون 2023 بروز جمعرات 18:30بجے منعقد کی جائے گی۔ متذکرہ مسجد کے امام و خطیب علامہ حافظ عمران قادری جیلانی کی زیر نگرانی منعقد کی جانے والی تقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ حضرت سلطان ریاض الحسن قادری آستانہ سخی سلطان باہو پاکستان ہوں گے جبکہ خصوصی آمد صاحبزادہ سلطان زنیر الحسن قادری آستانہ سخی سلطاب باہو پاکستان کی ہو گی۔ اس بابرکت روحانی محفل میں معزز مہمانان گرامی اپنے محضوص علمی  وفکری انداز میں حج بیت اللہ زیارت مدینہ کے خصوصی عنوان پر روشنی ڈال کر حاضرین کے قلوب و اذہان کو اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب مکرمﷺ کے  نور سے منور کریں گے۔ اجتماعی دعا کے بعد حاضرین محفل کی تواضع لنگر سے کی  جائے گی۔ مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹی کے حضرات کو شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے۔مزید معلومات کے لئے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading