Daily Roshni News

محفوظ علاقہ قرار دینے کے بعد اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں 4 بڑے حملے

اسرائیلی فوج نے حماس کی واپسی کو  روکنے کا بہانہ بناکر  شمالی غزہ میں  4  بڑے فضائی حملے کردیے۔

شمالی غزہ کو چند ماہ قبل اسرائیلی فوج نے آپریشن کے بعد محفوظ علاقہ قرار دیا تھا  تاہم اب ایک بار پھر اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر 4 بڑے فضائی حملے کردیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ مقصد شمالی غزہ میں حماس کی واپسی روکنا ہے۔

دوسری جانب  القسام بریگیڈز  نے  شمالی غزہ میں کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 35 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔

مزید برآں جنوبی افریقا نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کا مقدمہ دائر کردیا ہے، ترکیے کے بعد مصر نے بھی اسرائیل کے خلاف فریق بننے کا اعلان کر دیا ہے۔

Loading